تصدیق بیان
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کسی کے بیان کی تصدیق، اس امرکی تصدیق کہ یہ بیان فلاں شخص کا ہے۔ (اردو قانونی ڈکشنری)
اشتقاق
عربی زبان کے لفظ 'تصدیق' بطور مضاف اور اس کے ساتھ اسم 'بیان' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی ہے۔
جنس: مؤنث